وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کیلئے 23 حکومتی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی،رانا ثناء اللہ

175

فیصل آباد(صباح نیوز) ن لیگ پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکے لیے 23حکومتی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی، جن میں سے3 کاتعلق فیصل آبادسے بھی ہے۔ ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ عدم اعتمادکی ابتداسینیٹ سے ہوگی، جس کے بعد پنجاب اورمرکزمیں پی ٹی آئی کادھڑن تختہ کیاجائے گا،عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں3ماہ کے لیے حکومت حاصل کی جائے گی جس کے بعدعام انتخابا ت کی طرف جائیں گے،تحریک عدم اعتماداورلانگ مارچ کافیصلہ آج6نومبرکوپی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن سے ٹکٹ کاوعدہ کرکے لائیں گے اُنہیں ٹکٹ بھی دیے جائیں گے۔