لاہور (آن لائن) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال مولاناعبدالرئوف ملک سربراہ متحدہ علما کونسل الائنس کے کنوینرعلامہ محمدممتازاعوان جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی ، احرارعالمی تحریک دعوت الحق کے ناظم اعلیٰ مولاناسیداحسان اللہ شاہ بخاری و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعیکی
شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ اسلام وآئین کے سراسر خلاف ہے اور اس واقعے سے دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کاوقارسخت مجروح ہواہے۔ ایسے سانحات کاتدارک ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے، ان رہنمائوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اورواقعے کے اصل حقائق دنیاکے سامنے لانے کامطالبہ کیاہے۔ ختم نبوت الائنس کے رہنمائوںنے کہاکہ ریاست کے قانون کوہاتھ میںلیناخودایک جرم ہے جس سے انارکی پھیلتی ہے اورایسے المناک واقعات رونما ہوتے ہیں،اگرکوئی مجرم بھی ہوتواسے قانون کے حوالے کرناچاہیے اورملک میںموجوداسلامی قوانین کے تحت سزادلوانے کے لیے آئینی وقانونی راستہ اختیارکرناچاہیے۔