جماعت غربااہلحدیث کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت

270

کراچی( پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی، شیخ الحدیث مولانا محمود احمد حسن، مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، مولانا عبدالعزیز نورستانی، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی، علامہ عبدالخالق آفریدی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمدسلفی، مولانا زاہد ہاشمی الازہری، مولانا مفتی صہیب شاہد، مولانا عبد الوکیل ناصر، مولانا فضل ربی، حاجی عبدالحنان بندہانی، قاضی عبد السمیع، فیصل سلفی، مفتی جاسم سلفی،مولانا سید عبدالرحیم شاہ، مولانا قاری شیر حقانی، مولانا برہان الدین سلفی و دیگر اہلحدیث علماء و رہنماوں نے سانحہ سیالکوٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ یہ دلخراش سانحہ اسلام اور پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کا باعث ہے ایسے واقعات کا اسلام و اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں واقعہ کی مکمل تحقیقات کرواکر ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔