سکھر، صفائی کا فقدان شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

203

سکھر( نمائندہ جسارت) گزشتہ کئی روز سے جاری ہڑتال کے نتیجے میں شہر میں صفائی کا سخت فقدان ہے، شہر کی سڑکوں بازاروں ، گلی کوچوں، بازاروں تجارتی مراکز میں گندگی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں جن سے شدید تعفن پیدا ہو رہا ہے، گندگی سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، شہریوں نے صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے شہرسے گندگی کو دور کیے جانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔ ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ ، ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری اور بلدیہ ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،شہر اور شہریوں کے مفاد میں ملازمین نے احتجاج میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔