سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے چیف جسٹس کو درخواست

288

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے درخواست دیدی گئی۔سانحہ وزیر آباد پر از خود نوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو وکیل نے درخواست دیدی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ وزیر
آباد پر از خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، سری لنکا کے شہری کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اور سینکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے لہذا عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے درخواست اپنے سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے۔