سیالکوٹ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی فعل ہے‘ چودھری پرویزالٰہی

132

لاہور (نمائندہ جسارت) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی ہے، ہمیں سری لنکا کی حکومت اور مقتول کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اس واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے جلد ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے قاری حنیف جالندھری کو ختم نبوت پر تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث کا فریم دیا جس کو تمام سرکاری دفاتر میں نمایاں طور پر لگایا جائے گا۔