پرویز خٹک کے نوشہرہ داخلے پر پابندی لگائی جائے ‘ اپوزیشن

168

 

نوشہرہ کینٹ( آن لائن)اپوزیشن جماعتوں نے 19دسمبر تک وزیر دفاع پرویز خٹک کے نوشہرہ داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اورتمام حکومتی ایم پی ایز، ایم این ایز مسلسل الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ، بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو کر اپنے من پسند نتائج کے حصول کے لیے نوشہرہ کے تمام سرکاری اداروں کے دفاتر کو استعمال کرکے سرکاری ملازمین کوپی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور نوشہرہ پولیس 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہے۔