سکھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا، چودھری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، پہلے کشمیر دے دیا، اب پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیے، وزیر خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے،
اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اس کی کڑی ہے، حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں، وہ بیرونِ ملک چلے جائیں گے، نقصان ملک کے24 کروڑ عوام کا ہو گا، سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔