کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حق دوگوادر کوتحریک کی جانب سے گوادر میں 10دسمبر کوعوامی ریلی ہوگی، حق دوگوادر کو تحریک کے حوالے سے بااختیار قوتوں ،حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکر ہے بلوچستان کے ہر ڈویژن سے حقوق کے حصول ،حکمرانوں کی لوٹ مار ،زیادتیوں کے خلاف ’’حق دو گوادر کو‘‘تحریک نکالنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے حکمران غافل
،بااختیار قوتیں خاموش ،عوام ظلم وجبر کا شکار ہیں ۔جماعت اسلامی ہر جگہ ظلم کے خلاف اورمظلوم کے ساتھ کھڑی ہے عوام ہماراساتھ دیں ،اگر ہرڈویژن سے عوام گوادر کے عوام کی طرح حق دوگوادر کو تحریک کاساتھ دیں تو بلوچستان سے لوٹ مار ،ظلم و زیادتی ختم ہوگی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تبدیلی تباہی جبکہ سونامی رسوائی کانام بن چکی ہے۔ جماعت اسلامی موجودہ ظالمانہ ،سودی نظام کے خلاف ہر فورم پراحتجاج بلند کرے گی، عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔بلوچستان میں عوام کی تذلیل ، نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت ناامیدکیا جارہاہے ۔جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خلاف جاری عوامی انقلابی ،جمہوری تحریکوں کی حمایت کرتی ہے ۔ انتخابی اصلاحات کو صرف ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے ساتھ منسلک کر کے اصل مسائل کی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ۔بلوچستان میں بلوچستان کے عوام کو حقوق میسر نہیں ہرفورم پر عوام کی تذلیل ،حقوق سے محروم کیے جارہے ہیں۔قانونی سرحدی ساحلی تجارت سے محروم کرکے ان کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔حکومتی سطح پر لوٹ مار کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس وقت تمام مسائل کی جڑ خود حکومتی صفوں میں مافیاز کی صورت میں موجود ہے، مگر موجودہ بحرانی کیفیت میں عمرانی حکومت کامتکبرانہ انداز ناقابل فہم ہے۔ جماعت اسلامی حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خاتمے ،اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہرسیاسی جمہوری قوتوں سے رابطہ کررہی ہے تاکہ ملک میں ظلم وجبر کا خاتمہ اور اسلامی نظام قائم ہو،عوام کو معاشی آئینی حقوق مل سکیں۔جماعت اسلامی نے تمام دینی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر ایک سازش کے تحت دینی قوتوں کو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا اتحاد مشکل نظر آرہا ہے،نظریہ پاکستان سے وابستہ،عوام وملت سے محبت کرنے والی تمام جمہوری دینی سیاسی کارکنوں کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں۔