سیالکوٹ جیسے واقعات سے ہماری محنت پر پانی پھر جاتا ہے‘فضل الرحمن

339

اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واقعہ سیالکوٹ کے حوالے سے کہاہے کہ توہین رسالت کا الزام کسی پر لگانا بہت بڑا الزام ہے اس کے لیے سزا اور قانون موجود ہے،اگر الزام لگانے والا خود سزا دینے چل پڑے تو ملک میں انارکی پیدا ہوتی ہے،سیالکوٹ جیسے واقعات سے ہماری محنت پر پانی پھر جاتا ہے، اسلام کے حوالے سے دنیا میں منفی تشخص ابھرتا ہے۔وہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ٹوئٹر پر ایک بیان میں نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چاہیے،اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، قوم توقع رکھتی ہے کہ علمائے کرام اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں گے۔