عالمی گورننس کے نظام میں بہتری اور اصلاحات لانی چاہئیں ،چینی صدر

292

بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی گورننس کے نظام میں بہتری اور اصلاحات لانی چاہئیں، آج کی دنیا میں بنی نوع انسان کو بے شمار غیر معمولی بحرانوں کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ ہمیں وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے عالمی گورننس کے نظام کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے، وسیع مشاورت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری لانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عالمی امور میں ترقی پذیر ممالک کو مزید نمائندگی دینی چاہئے، چین کا کثیرالجہتی کی حمایت کا عزم تبدیل نہیں ہوگا اور چین انسانی تہذیب کی ترقی میں مزید اپنی دانش اور قوت فراہم کرے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک نے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کیا ہے، مشترکہ طور پر اقتصادی بحالی کو فروغ دیا ہے اور اچھے نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔