عثمان بزدارکا گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس 

379

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کے لئے باعث شرم ہے۔ انتہا پسندوں نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔مذہب کا نام لینے والے انتہا پسندوں نے غیرانسانی اور ظالمانہ اقدام کر کے اسلام کو بد نام کیا ہے۔اسلامی تعلیمات کسی کو ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتیں۔

غیر ملکی فیکٹری مینجر کے قتل کا واقعہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ اسلام میں انتہا پسندی اور اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام دوسرے مذاہب کابھی احترام کرتا اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔اسلام کسی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق بغیر ثبوت اور صفائی کا موقع دیئے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

میڈیاسیل کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے علماء میڈیا اور حکومت کو مل کررواداری کے فروغ کی مہم چلانی چاہیے۔ علماء نے افسوس کا اظہارکیاکہ حکومتی اور ریاستی پالیسیوں کے ذریعے ایک عرصے سے ملک میں انتہا پسندی کی سرپرستی کی گئی۔ اب اس انتہا پسندی کے خاتمے میں وقت لگے گا۔لیکن اس کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق المدارس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد ہوتا تو ایسے اقدامات سامنے نہ آتے ۔ پاکستان کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہے حکومت کسی سے مرعوب نہ ہو، صرف خدا سے ڈرے اورجو خدا سے ڈرتا ہے، اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔