بلاول بھٹوزرداری کی سندھی ثقافت کے دن پر مبارکباد

352

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی ثقافت کے دن پر اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے۔ سندھ کے لوگ تاریخی طور بھادر، رواداری پسند، مہمان نواز اور وسعتِ قلب کے مالک رہے ہیں۔ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اور رواداری و ہم آہنگی کے رجحانات پروان چڑھتے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کی ثقافت ایک منفرد پہچان اور افادیت کی حامل ہے، اس ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے ہر پاکستان کی نوجوانوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔