سانحہ سیالکوٹ پرازخود نوٹس کے لیے چیف جسٹس کو درخواست

300

سانحہ سیالکوٹ پرازخودنوٹس کے لیے وکیل نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد خان کو درخواست دیدی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ وزیر آباد پر از خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،

سری لنکا کے شہری کی نعش کی بے حرمتی کی گئی اور سینکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے لہذا عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے درخواست اپنے سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے۔