وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی-واقعہ میں ملوث 120سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے –
یہ خبر بھی پڑھیں: واقعہ سیالکوٹ کے ملزمان کیخلاف مقدمہ دہشت گردی عدالت میں چلایاجائیگا،وزیر اعلیٰ پنجاب
میڈیا ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر افرادکی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اورقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چالان جلد عدالت میں پیش کیاجائے-
انہوں نے کہاکہ ملزمان نے غیرانسانی فعل کا ارتکاب کیا-ملزمان قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے-اس واقعہ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں