لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگی سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہسفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے، تمام جمہوریت پسند قوتوں کوپاکستان کوبچانے کے لیے کردارادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا گیا، پاکستان دنیا کا ایک مرکزبن رہا تھا،آج عالمی گداگربن چکا ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں 14 سیٹیں لیں لیکن کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہ کیا۔اس موقع پر سعد رفیق نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خاموش دورہ لاہور پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔