بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور میر ضیااللہ گوادر پہنچ گئے

190

کوئٹہ(اے پی پی)بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور میر ضیا اللہ گوادر پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر)جمیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی گوادر طارق الٰہی مستوئی نے ضیا اللہ لانگو کا استقبال کیا۔گوادر میں مشیر داخلہ ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔مشیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال سمیت گوادر میں جاری دھرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔