سیالکوٹ واقعہ کا مرکزی ملزم فرحان ادریس کوگرفتار کرلیا، پولیس

399

لاہور (نمائندہ جسارت)سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعہ میں پنجاب پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔مرکزی ملزم فرحان ادریس کو وڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔