سیالکوٹ: پولیس نے سیالکوٹ واقعے میں ہجوم کو اشتعال دلانے والے ایک اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزم طلحہ کو ویڈیوز کی مدد سے گرفتار کیا، مرکزی ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اب تک ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز توہین مذہب کے الزام میں مشتعل افراد نے سیالکوٹ میں بحیثیت مینجر ملازمت کرنے والے سری لنکن شہری کو تشدت کا نشانہ بنا کر اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ملزمان عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
عثمان بزادر نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، غیر ملکی شہری کو جلانے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔