اسرائیل نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات فوری طور پر روک دیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ایک اعلان کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے مزید جدید سنٹری فیوجز کے ساتھ افزودہ یورینیم کی پیداوارشروع کردی ہے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کے ساتھ ایک فون کال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات کو جوہری بلیک میل کے لیے ایک حربے کے طورپراستعمال کررہا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس کے ساتھ ویانا میں جاری مذاکرات کو فوری طور پر روک دیا جائے اورعالمی طاقتیں اس کے خلاف سخت اقدامات پرعمل درآمد کریں۔