ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ویانا میں مذاکرات کے جلو میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے ایک پہاڑ کے اندر موجود فوردو جوہری پلانٹ میں جدید سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کو 20 فیصد سے زیادہ خالصتاً افزودہ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی نے ایران کے اس اقدام کو کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ ایران نے فوردو پلانٹ میں 166 IR-6 سینٹری فیوجز کی ایک سیریز میں 5 فیصد تک افزودہ یورینیم فلورائیڈ کا انجیکشن لگایا ہے جس کا مقصد اس کو خالص بنانے کے عمل کو 20 فیصد تک بڑھانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ’آئی اے ای اے‘ نے رکن ممالک کو دی گئی ایک رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ وہ فوردو کی سہولت پر معائنہ کی تعداد کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔آئی اے ای اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “ایجنسی نے اصرار کیا ہے اور ایران نے فوردوتنصیب پر تصدیقی سرگرمیوں کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ان سرگرمیوں کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار کے انتظامات پر ایران کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔آئی اے ای اے کی طرف سے گذشتہ ماہ جاری کردہ رپورٹ میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ایران وہاں 166 IR-6 مشینیں چلا رہا ہے۔