ایف بی آر نے پشاور میں جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

490

 فیڈرل  بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر )نے پشاور کے 360 رہائشی و کمرشل علاقوں کی جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔  دستاویز کے مطابق صدر بازار پشاور کی رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار جب کہ کمرشل پراپرٹی فی مرلہ 57 لاکھ 32 ہزار سے بڑھا کر 79 لاکھ 81 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ مال روڈ کی رہائشی پراپرٹی کی قیمت میں فی مرلہ 5 لاکھ روپے،کمرشل فی مرلہ میں 12 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،  اندرون شہرکے علاقے میں رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 28 لاکھ 46 روپے جب کہ کمرشل جائیداد فی مرلہ 56 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ کر ایک  کروڑ ایک ہزارروپے کردی گئی  ہے۔  دستاویز کے مطابق نواحی علاقے بڈھنی میں رہائشی جائیداد کی فی مرلہ قیمت  44 ہزار سے بڑھا کر 97 ہزار روپے اور کمرشل پراپرٹی کی قیمت فی مرلہ ایک لاکھ 24 ہزار سے  ایک لاکھ 65 ہزارروپے کردی گئی ہے۔  ایف بی آر نے بیسمنٹ 2500 روپے مربع فٹ، گرانڈ فلور  2 ہزار 250 روپے مربع فٹ اورفرسٹ فلورکی قیمت 2 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی ہے۔