سی پیک، چینی کمپنی نے سکی کناری پراجیکٹ کا سپل وے سیکشن مکمل کر لیا 

676

چینی کمپنی نے سی پیک کے تحت صاف توانائی کے منصوبے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ایس کے پروجیکٹ) کے کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔

گوادر پرو کے مطابق چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی)  نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت صاف توانائی کے منصوبے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ایس کے پروجیکٹ) کے کیپنگ اسپل وے سیکشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے اس پیشرفت کا اعلان کیا۔ سفارت خانے نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ چینی اور پاکستانی عملے دونوں کی مشترکہ کوششوں سے  پروجیکٹ  کووڈ -19 کے باوجود مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ سی جی جی سی کے پروجیکٹ نے کامیابی سے ”نمبر 3 یونٹ کی  بلندی  حاصل کر لی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سکی کناری پروجیکٹ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار (دریائے جہلم کی ایک معاون) کے اوپر واقع ہے، جس کی بلندی 1300 میٹر اور 2400  میٹر کے درمیان ہے۔ یہ پروجیکٹ ڈیم، اسپل وے، انٹیک، ہیڈریس ٹنل، سرج برانچ، پریسنگ پائپنگ، اور پاور ہاؤس اور ٹیلریس ٹنل پر مشتمل ہے۔ سکی  کناری پراجیکٹ کی کل نصب شدہ صلاحیت 873.508 میگاواٹ ہے جس میں امپلس ٹربائن کے چارسیٹس ہیں ۔  سکی کناری پروجیکٹ کی کل سرمایہ کاری 1.96 بلین ڈالر ہے جس میں سی جی جی سی بطور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن  ٹھیکیدار ہے، جس کی رقم 1.314 بلین امریکی ڈالر ہے۔