جمشید عمر کرکٹ،دائود اسپورٹس کوارٹر فائنل میں داخل

622

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں داود اسپورٹس نے میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے41۰3 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی عثمان شاہ نے 46 رنز فرید شاہ نے 39 رنز اور ہریر شاہد نے 37 رنز اسکور کیے۔ داود اسپورٹس کے کپتان نور ولی نے 41 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں داود اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 174 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نوید خان نے 55 رنز ، شیراز علی نے 31 رنز ، ذاکر ملک نے 29 رنز اور نور ولی نے ناقابل شکست 18 رنز اسکور کیے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے وقاص اکبر کی جارحانہ سنچری کی بدولت رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 39۰3 اوورز میں 273 رنز اسکور کئے، افنان خان نے 88 رنز ، اسد اقبال نے 60 رنز اور سلیمان سلیم نے 44 رنز اسکور کئے شمیل کرکٹ کلب کے اختر عباس نے 4 جبکہ حماد خان اور محمد اذان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 274 رنز 40۰1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا وقاص اکبر نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ناقابل شکست سنچری 171 رنز 123 گیندوں پر 18 چوکّوں اور5 چھکوں کی مدد سے بنائے محمد اذان نے ناقابل شکست 49 رنز اور مختیار نیازی نے 36 رنز اسکور کئے احسان اللّٰہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا امپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور محمد یونس نے سرانجام دیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے ۔