کوئٹہ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب بلوچستان کے ازخود نوٹس پر سول اسپتال قلات میں 16 میڈیکل آفیسر اور 20 لیڈی میڈیکل آفیسرز سمیت 36 ڈاکٹر تعینات کردیے گئے۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد
بلوچ نے مقامی اخبار میں سول اسپتال قلات میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی اور دیگر مسائل سے متعلق شائع خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ڈاکٹرز کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔