بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ پر ہمیشہ سوالا ت اٹھائے جاتے ہیں، شیخ رشید

235

اسلام آباد:وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ پر ہمیشہ سوالا ت اٹھائے جاتے ہیں ،وفاقی پولیس میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے تو شہریوں کو انصاف ملے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حوصلہ ہار جاتا ہے وہ مقابلہ نہیں کرسکتا،2013 میں 8 کروڑ ووٹ تھے،2020 میں 12 کروڑ ووٹ اندراج ہوئے ہیں،پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں،امید ہے میرٹ سے مقابلہ ہوا ہوگا،پاکستان میں میرٹ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم شہدا کے لیے مزید پیکچ دے رہے ہیں،وزیر اعظم سے شہدا پیکچ پر بات کی ہیں،اسلام آباد اب بہت پھیل چکا ہے،اسلام آباد ،کے پی کے اور اے جے کے پولیس کو جیتنے پر مبارک آباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہدا کے پیکچ پورے طرح ادا نہیں کرسکے،وزیرخزانہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ہے ، جرائم پیشہ افراد سے کسی صورت بھی نرمی نہ برتی جائے ،اگر آج چھوٹ دی جائے گی تو کل وہ بڑا کرائم کریں گے ،شہریوںکی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمارتیں بلند کرنے سے  شخصیت بلند نہیں ہوتی۔