قدیم زمانے سے چین نے  کبھی بھی غیر ملکی جارحیت کی جنگ نہیں کی،شو وے شن

284

 نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی ریسرچ ایسوسی ایشن کی وائس چیئرپرسن شو وے شن نے حال ہی میں چین کی ترقی سے متعلق چائنا میڈیا گروپ کو  ایک خصوصی انٹرویو دیا  جس میں انہوں نے “چین کی ترقی کے معجزے کا راز کیا ہے؟” “ایک مضبوط چین دنیا کے ساتھ کیسے تبادلہ کریگا؟”سمیت سوالات کا جواب دیا۔چین کی ترقی کے راز کا ذکر کرتے ہوئے   شو وے شن نے کہا کہ میرے خیال میں گزشتہ 40 سالوں میں چین کی معجزانہ ترقی اور  ابھرنے کی بہت زیادہ وجوہات ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہوں تو وہ یہ ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی درست قیادت میں، ہمارے پاس ایک بلیو پرنٹ ہے، اور پورے ملک کے لوگ اپنے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے اس بلیو پرنٹ پر عمل کرتیاور جدوجہد کرتے چلے آ رہے ہیں۔دوسری طرف کچھ لوگوں کو شک و شبہ ہے کہ چین ایک بڑا ملک ہے۔ زیادہ سے زیادہ طاقتور ہونے والا چین مستقبل میں دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ کس طرح تبادلہ کریگا۔ہم باقی دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ ہم مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں جو دنیا کے تمام ممالک کے لیے خطرے کی بجائے ایک موقع ہے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ کیسے ملنا چاہیے؟ چین کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس سوال کا واضح جواب ملیگا ۔قدیم زمانے سے چین نے  کبھی بھی غیر ملکی جارحیت کی جنگ نہیں کی ۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ چینی عوام خوش حال زندگی گزاریں، اور ہم چاہتے ہیں کہ چینی قوم اٹھ کھڑی ہو اور دوسروں کی طرف سے کسی غڈہ گردی کا شکار نہ ہو۔