کراچی(نمائندہ جسارت)ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ زون نے سکھر میں چھاپا مار کر سائبر کرائم میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے مطابق پہلی کارروائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر نے سکھرمیں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم محمد کامران کو گرفتار کیا، جس کا مقدمہ الزام،29/2021 ملزم محمد کامران کے خلاف دفعہ03، 13، 14 PECA 2016 r/w۔ دفعہ109،420،468،471، PPC درج کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے سکھر میں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں عطا اللہ مگسی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مقتولہ کی نا زیبا تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے مختلف لوگوں کوبھیج رہا تھا اور مقتولہ کو ناجائز تعلقات رکھنے کے لیے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر28/2021 زیر،20،21،24 پی ای سی اے 2016 آر/ ڈبلیو سیکشن 109 پی پی سی درج کی گئی ہے۔