سکھر (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن سکھراور محکمہ صحت عامہ کی عدم دلچسپی کے باعث ٹوٹی واٹر سپلائی پائپ لائن دو ماہ سے ٹھیک نہ ہو سکی، ٹوٹی پائپ لائن کی ناقص مرمت کے باعث نمائش روڈ قریشی روڈ زیر آب آگئی، واٹر سپلائی پول کے قریب ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ اور اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، پائپ لائن ٹوٹنے کی اطلاع ملنے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن نے کوئی نوٹس نہیںلیا ہے، دوسری جانب پائپ لائن ٹوٹنے سے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔