انڈر 21 خیبر پختونخوا گیمز،جوڈو میں ضلع خیبر کے کھلاڑیوں کا راج

312
پشاور: انڈر 21خیبرپختونخوا گیمز میں باکسنگ مقابلے کا ایک منظر، دوسری تصویر میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے

پشاور (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ا سپورٹس صوبہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخواگیمز کاجوڈوایونٹ ضلع خیبرنے جیت لیا۔جوڈومقابلوں میں ضلع خیبرنے چارگولڈمیڈل ایک سلوراوردوبراونز کے ساتھ پہلی،پشاورنے سونے کے دوجبکہ کانسی کے بھی دوتمغے جبکہ چارسدہ نے ایک سونے ،ایک چاندی اورایک کانسی کاتمغہ جیتا۔ کل آٹھ کیٹگری میں کھلاڑیوں کے مابین مقابلے منعقد ہوئے۔باسکٹ بال مقابلے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ،گذشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاورکے باسکٹ بال کورٹ پرکھیلے گئے مقابلوں میں مانسہرہ نے کرم ایجنسی کو33کے مقابلے میں 37پوانٹس کے ساتھ،،مہمند نے صوابی کو 31کے مقابلے میں32،کرک نے چترال اپر کو14کے مقابلے میں صفر سے ،باجوڑنے بنوں کو57 کے مقابلے میں61پوانٹس سے،ڈی آئی خان نے اپرکوہستان کوبارہ صفر سے ،پشاورنے اورکزئی کو 39-12اپرلوئر نے خیبرکواعصاب شکن مقابلے کے بعد60-58 سے مات دیدی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے ہاکی ایونٹ میں کئی میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ہنگو نے چترال پایان کو 2-0 سے ہرایا۔ دونوں گول عدنان کیے۔ مالاکنڈ نے ہنگو کو ایک صفر سے ہرایا میچ کا واحد یاسر علی نے کیا۔ پشاور نے دیر بالا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز ووشو ایونٹ میں کئی کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ نتائج کے مطابق 75 کلوگرام میں فضل ربی، عبدالرحمن، ذاکر، عبداللہ، اکرم، وقاص، حامد اللہ، گروپ ایمیں عبید اللہ، اویس، احسن، وجاہت، سلطان، شیراز، اسامہ، ولید، گروپ بی 70 کے حمزہ، حبیب، اسامہ، عاطف، بخت اللہ، صدم، عدنان، حیات، گروپ اے 70 کے جی میں لقمان، سعید انور، عبدالرحمن، محب، حیدر، گروپ بی 65 کے جی میں سلمان، نعمان، اویس، سلمان، جاوید، رحمت اللہ نے کامیابی حاصل کی۔ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام شیخ کلے مردان میں جاری سید فواد علی شاہ شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کودینکہ فٹ بال کلب اور شیخ جونیئر فٹ بال کلب نے میچ جیت لیے۔ پہلے میچ میں کودینکہ نے پینلٹی شوٹ پر عبداللہ شاہ فٹ بال کلب کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جبکہ دوسرے میچ میں شیخ جونیئر فٹ بال کلب نے زنڈو فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔تائیکوانڈو کے پومزا کے مقابلوں میں ہنگو کے مجیب حسن اور وجیہہ الحسن نے 8.7 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیے’ انفرادی مقابلوں میں ہنگو ہی کے حسیب الحسن زین نے 8.6 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔