کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ ناظم آباد جمخانہ بلیوز اور بلال فرینڈز کرکٹ کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ناظم آباد جمخانہ بلیوز نے ملیر جمخانہ کو3 وکٹوں سے شکست دیدی ملیر جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کئے یاسر مشتاق نے 81 رنز ، محمد وقاص نے 42 رنز اور ارسلان فرزند نے 26 رنز اسکور کئے ناظم آباد جمخانہ بلیوز کی جانب سے ثاقب خان اور فرمان زمان نے3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں ناظم آباد جمخانہ بلیوز نے قادر خان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 215 رنز 41۰3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا قادر خان نے ناقابل شکست سنچری 110 رنز اسکور کئے محمود شاہ نے 31 رنز اور کاشف خان نے 24 رنز اسکور کئے ملیر جمخانہ کی جانب سے یاسر مشتاق اور محمد افضل نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔