ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بلاول اندرون سندھ کے عوام کے حالات سے واقف نہیں، جعلی اکاونٹس چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست کا اصل چہرہ ہے، کل بلاول بھٹو نے بڑی شعلہ بیان تقریر کی، ان کی شعلہ بیان سیاست کے پیچھے بے نامی اکاونٹس اور اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں، بلاول کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے جو انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے رہا ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو انہیں چاروں صوبوں کی زنجیر دے کر گئیں، آج پیپلزپارٹی کے پاس زنجیر کا آخری کھنڈا ہے جو کھڑ کھڑا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان سے سفر شور کر کے سب گندا ہے پر دھندا ہے پر اختتام پذیر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 133 میں آج ووٹر نوٹوں سے پٹ رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نوٹوں سے ووٹ خرید رہے ہیں۔