فیصل آباد: ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت اور پریشان کرنے کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے 10اور 11دسمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے ہمراہ فیصل آباد ڈویثرن کے عہدے داروں نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا۔
ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت کے خاتمے کے لیے عرفان کھوکھر نے فیصل آباد میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کے بعد کمشنر فیصل آباد زاہد حسین اورڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزادسے ملاقات کی۔
عرفان کھوکھر نے ان کو صورت حال سے آگاہ کیا کہ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت ایل پی جی کے کاروبار میں خلل پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس کی وجہ سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و دوکاندار اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے،10,11دسمبر کوفیصل آباد میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔2روز کے لیے تمام ایل پی جی دوکانیں بند رہیں گی۔