اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای وی ایم قانون آئین کے متصادم ہے ،الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہوگا، فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہوگافواد چودھری صاحب سہی کہا الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جا چکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے ؟
ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن سے انشاء اللہ عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اگلے الیکشن سے آٹا ، چینی ، بجلی گیس اور دوائی عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی ،فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتی فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم قانون آئین کے متصادم ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل پاس کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح پاس نہیں ہوئے ۔