چینی صدر شی جن پھنگ نے سینڈرا میسن کو بارباڈوس کی پہلی صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ میسن نے بارباڈوس کی پہلی صدر کے طور پر منصب سنبھالا ہے۔شی نے منگل کو بارباڈوس کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کے موقع کابھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمجوشی کے ساتھ اپنی مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔چینی صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بارباڈوس کے مستعد اور ذہین لوگوں کی ان تھک کوششوں سییہ ملک اپنی قومی تعمیر میں تمام پہلوں سے یقینا عظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گا۔شی نے کہا کہ وہ چین اور بارباڈوس کے مابین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ دوستانہ تعاون کو اعلی سطحوں تک پہنچانے کے لیے میسن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔