عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں‘ مریم اورنگزیب

64

 

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹوئٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا، چینی ،بجلی ،گیس ،سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں ،عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فوادچودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری ٹوئٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا، چینی، بجلی، گیس، سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں ،
کیوں جھوٹ بولتے ہیں ،ٹوئٹ کرکے آٹا، چینی، بجلی، گیس، ادویہ کی قیمت کم نہیں ہو گی ،عوام کی مفلسی وبے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں،عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں ، فواد صاحب جھوٹے ٹوئٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں،باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں ، عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں ،آج ڈاکٹرز، طلبہ، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پر ہیں، صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔