روس اور چین کے وزرائے اعظم کی آن لائن ملاقات

158

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے آن لائن ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے داروں کے درمیان وڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی بات چیت کے دوران انہوں نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بات کی۔ اجلاس سے قبل روسی کابینہ نے کہا تھا کہ روس اور چین کے درمیان جامع شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ اور انسانی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی امید ہے۔