سکھر (نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن میں ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی اور پراپرٹی رجسٹریشن کیلئے سب رجسٹرار کی عدم تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس ماہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن میں ریجنل ڈائریکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے سکھر سے منظوری کیلئے نقشہ جات کراچی روانہ کیے جاتے ہیں جو تاخیر کا سبب بن رہے ہیں اور شہریوں کو کئی بار دفاتروں کے چکر لگانا پڑتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پراپرٹی رجسٹریشن کیلئے دو ماہ سے سب رجسٹرار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو رجسٹریشن کرانے میں شدید مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہے اورشہریوں کو اپنی املاک کی رجسٹریشن کرانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔