سکھراور گردونواح میں خسرہ و بائی صورت اختیار کر گیا

244

 

سکھر (رپورٹ :۔آصف خان)سکھر اور گرد و نواح میں خسرہ کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی،ضلع سکھر میںسکھرو دیگر مقامات پرمتعلقہ اسپتالوں میں خسرہ میں مبتلا ایک سو سے زائد بچے زیرعلاج ہیں، اطلاعات کے مطابق ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ بچے زیرعلاج ہونے سے بیماری کے پھیلائو میں اضافے کے خدشات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک جانب جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے انسداد خسرہ اور روبیلامہم چلائی گئی ہے تاہم مہم مؤثر ثابت نہیںہوئی ہے، بچوں کی بڑی تعداد خسرہ کا شکار ہورہی ہے، خسرہ ایک وبائی صورت اختیار کر چکا ہے، بچوںکی بڑی تعداد میں خسرہ کی علامات پائی جاتی ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، سول اسپتال میں بچوں کے وارڈ کم پڑ چکے ہیں، کندھرا پنوعاقل صالح پٹ،کندھکوٹ سمیت دیگر مقامات پر متاثرہ بچے روہڑی سکھر اسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں،خیال کیا جاتا ہے کہ جن بچوں کے والدین کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگوائے ہیں وہ بچے خسرہ کا شکار ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے خسرہ سے بچاؤ کیلیے مذید مؤثر اقدامات اٹھائے جانے اور بچوں کے وارڈ میں مزید سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔