عالمی جونیئر ہاکی، پاکستا ن نے امریکا کو 2-18گول سے ہرا دیا

260

بھوینشور (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کے میچ میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے امریکا کو ایونٹ کے سب سے بڑے گول مارجن 2-18 سے شکست دیدی۔ کپتان رانا وحید اور ابوذر نے اپنی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک قائم کیں۔درجہ بندی میچز میں پاکستان 9ویں سے 12ویں پوزیشن میں آنے کے لیے اگلا میچ 2 دسمبر کو کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے امریکا کو 18 گول داغ ڈالے۔ ایونٹ کے سب سے بڑے گول مارجن کے ساتھ کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستان نے ایونٹ رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے 9 ویں تا 16 ویں پوزیشن کے لیے کھیلا جو کہ پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اور ابوذر نے ہیٹ ٹرکس قائم کیں۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے لئے کپتان رانا وحید نے 4 گول، ابوذر نے 3 گول، رضوان علی نے 2 گول اسکور کیے۔ پاکستانی گول کیپر عبداللہ اشتیاق کو بھی انٹرنیشنل کیپ مل گئی۔ انہوں نے اپنا پہلا آفیشل میچ امریکا کے خلاف کھیلا۔ درجہ بندی میچز میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں۔ پاکستان اگلا میچ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن رینکنگ کے لیے 2 دسمبر کو کھیلے گا۔ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں کواٹرفائنل میچز آج کھیلے جائینگے۔ بیلجیئم، انڈیا، جرمنی، اسپین، فرانس، ملائشیا،ہالینڈ اور ارجنٹائن کوالیفائی کرگئیں ہیں۔