کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، حکمرانی آتی جاتی رہتی ہے لیکن ملک عزیز ہے۔ پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تب وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے تھے، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا جس پر ذوالفقار علی بھٹو نی سیاسی جماعت بنانے کا سوچا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم دن بدن مقروض ہوتی جارہی ہے، جو 2008ء میں پچھتر ہزار کا مقروض تھا آج سوا 2 لاکھ کا مقروض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہیے۔