اسلام آباد (میاں منیر احمد) پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپئین رائو سلیم ناظم اپنی اہلیہ کے علاج کیلیے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، اولمپیئن رائو سلیم ناظم نے 1976ء میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی حیثیت سے سمر اولمپکس مونٹریال میں حصہ لیا اور اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم نے تانبے کا تمغہ جیتا تھا، وہ 1974 ایشین گیمز میں طلائی کا تمغہ پاکستان کے لیے جیتنے والی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے ہیں، اور اب ریٹائرڈ ہیں، ان کی اہلیہ کافی عرصہ سے بیمار ہیں، انہیں بریسٹ کینسر ہے مگر رائو سلیم ناظم کے پاس ان کے علاج کیلیے مالی وسائل نہیں ہیں، انہوں نے وسائل کی فراہمی کیلیے وزیراعظم عمران خان، وزیر کھیل پنجاب، وفاقی وزیر صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سمیت بیت المال پاکستان کے ایم ڈی کو بھی خطوط لکھے مگر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا