اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہان ہے کہ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپنے ردِ عمل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، مہنگائی کا بلندترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے، ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی، جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، عوام خودکشیاں، حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں۔