کراچی:شہر میں سائبیرن ہوائیں آگئیں،ٹھنڈک بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔