جعلی نوکری کے اشتہار پر راولپنڈی پہنچنے والے سیکڑوں امیدوار مشتعل

437

سیکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پہنچ گئے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیرا کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا جب کہ راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردی، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا  ۔