کراچی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں شہاب سرکی کو صدر ،محمد عمر سومرو کو جنرل سیکرٹری ودیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت آئین کی حکمرانی اور مظلوموں کی دادرسی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔