کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں ڈاکودن دہاڑے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ کے علاقے گوردت سنگھ روڈ پر مقامی تاجر فاروق صفدر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی۔جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جر رقم بینک میں جمع کروانے لے جا رہا تھا کہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانبپشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او سول لائن تھانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے بغیر ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے جلسہ کیا ، جلسے میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اس کے ساتھ ساتھ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔