رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 29 نومبر 2021 ء بروز پیر کو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ تین رکنی بینچ کے ایک ممبر جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر سندھ میں ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے، سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ علی وزیر نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔