انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ہر قسم کی نسل پرستی کی سخت مخالفت  کا اعلان

242

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف)تمام قسم کی نسل پرستی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔آل قومی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشنز کی گورننگ باڈی نے  ایک بیان میں کہا کہ ٹیبل ٹینس فیملی ایک عالمی کمیونٹی گروپ ہے جو 227 رکن ایسوسی ایشنز پر مشتمل ہے، یہ  واضح کیا گیا کہ تنوع ہمیں  متحد کرتا ہے۔انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی نسل پرستانہ ریمارکس یا رویے کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم مقامی منتظم کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے کھیلوں میں نسل پرستانہ واقعات کی تکرار کو روکا جا سکے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب 2021 کی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ امریکی شہر ہیوسٹن میں جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو منعقدہ ورلڈز کے مردوں کے سنگلز کے آٹھویں فائنلز کے دوران ایک تماشائی  نے اچانک چینی ایتھلیٹ لیانگ جِنگ کن کے لئے اسٹینڈ سے “پیلے کیلے” کا نعرہ لگایا،  جو اس وقت لیام پچ فورڈ کے خلاف کھیل رہا تھا ۔