بھونشیور (نمائندہ خصوصی)ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ بھوبنیشور، بھارت میں اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ روز ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-4 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید،رضوان علی اور عقیل نے گول کیے۔ پاکستان نے 2 گول پینلٹی کارنر پر جبکہ ایک پینلٹی اسٹروک پر اسکور کیا۔ آئندہ میچ میں پاکستان ایونٹ رینکنگ کیکیلییامریکاکے مدمقابل ہوگا۔ پاکستان اور امریکا کا میچ کل پاکستان وقت کے مطابق ایک بجے دن ہوگا۔ 8 سال بعد جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم نے ارجنٹائن ٹیم کو مقابلے کی ٹکر دی ،ارجنٹائن ٹیم کی جانب سے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے کھلاڑی بتیستا نے کھیل کے 10ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیا۔ جوابا پاکستان کی جانب سے کھیل 17ویں منٹ میں کپتان رانا عبدالوحید نے پینلٹی کارنر پر اپنے ساتھی کھلاڑی رضوان علی کے خوبصورت پاس پر گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ارجنٹائن کی جانب سے کھیل کے 20ویں منٹ میں کھلاڑی لگناسیو نے فیلڈ گول اسکور کرکے ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن کی برتری کو قائم کردیا۔کھیل کے 28ویں منٹ میں پاکستان کو ارجنٹائن کے خلاف پینلٹی اسٹروک ملا جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے رضوان علی گول کرکے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ایک گول کے خسارے سے نکالا اور میچ کا اسکور 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ دوسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں ارجنٹائن کے کھلاڑی فرانسسکو نے فیلڈ گول کے ذریعہ تیسرا گول اسکور کیا اور کھیل میں ارجنٹائن کی برتری قائم کردی۔